جنیوا : داعش کے جنگجوؤں نے ہفتہ کے روز موصل کے قریب عراقی سیکورٹی
دستوں کے 40 سابق ارکان کو قتل کردیا اور ان کی لاشیں دریائے دجلہ میں
پھینک دیں۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی خاتون ترجمان
روینہ شمدالثانی نے میدان جنگ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے حوالہ سے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ نے موصل کے جنوب میں واقع قصبہ حمام العلیل
سے
تقریباً 25 ہزار شہریوں کو کل علی الصبح اندھیرے میں ٹرکوں اور منی
بسوں میں بھرکر محاذ جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کی۔ غالباً انہیں اپنے
ٹھکانوں کے دفاع میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی
ہے۔ تاہم اس دوران نگرانی کرنے والے طیاروں کے دباؤ کی وجہ سے زیادہ تر ٹرک
واپس ہوگئے مگر کچھ بسیں حمام العلیل سے 15 کلو میٹر دور شمال میں ابو سیف
پہنچ گئیں۔